نامکمل دستاویزات: فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 سکھ مسافر آف لوڈ

فیصل آباد (کیو این این ورلڈ) فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے پرواز سے قبل کارروائی کرتے ہوئے 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو شارجہ سفر کرنے سے روک دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سکھ مسافروں کا پلان فیصل آباد سے شارجہ پہنچنا اور وہاں سے بھارت روانہ ہونا تھا، تاہم نامکمل سفری دستاویزات اور حکومتی این او سی موجود نہ ہونے پر تمام مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں کے پاس واپسی کے کنفرم ٹکٹ اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضروری این او سیز کی عدم موجودگی کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔ اس نوعیت کے سفر کے لیے مسافروں کو وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کی پیشگی منظوری اور اجازت نامے درکار ہوتے ہیں۔

ایف آئی اے کی ابتدائی جانچ کے مطابق روکے جانے والے سکھ مسافروں کا تعلق ننکانہ صاحب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے، جنہیں دستاویزات کی تکمیل کے لیے واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے