گوجرانوالہ: راہوالی ٹویوٹا شو روم کی بہترین سروس اور مہمان نوازی کو سراہا گیا

منڈی بہاؤالدین (کیو این این ورلڈ/جنرل رپورٹرجنید طالب)گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں قائم ٹویوٹا شو روم کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جانے والی معیاری خدمات، بہترین انتظامات اور مثالی مہمان نوازی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ شو روم میں آنے والے صارفین نے انتظامیہ کے پیشہ ورانہ انداز، خوش اخلاقی اور بہترین کسٹمر کیئر کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر آنے والے کا احترام اور عزت کے ساتھ استقبال کیا جاتا ہے، جس سے اعتماد اور اطمینان کی فضا قائم ہوتی ہے۔

صارفین نے شو روم کے محنتی، تجربہ کار اور ذمہ دار عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ بالخصوص بھٹی صاحب اور الیکٹریشن یعقوب کی پیشہ ورانہ مہارت، خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ انداز کو نمایاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت خلوص اور مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، جس سے صارفین کو بہترین سہولت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ شو روم انتظامیہ نے نہ صرف بہترین انتظامی امور کو یقینی بنایا بلکہ صارفین کے لیے ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول بھی فراہم کیا، جو کسی بھی کامیاب کاروباری ادارے کی پہچان ہوتا ہے۔ ایسے مثبت اقدامات نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

آخر میں صارفین نے راہوالی ٹویوٹا شو روم کی پوری انتظامیہ اور عملے کو ان کی شاندار خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور معیار کے ساتھ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے