جنید انوار چوہدری کی کوششوں سے کراچی سے یورپ ہفتہ وار شپنگ رابطہ دوبارہ قائم

کراچی (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی کوششیں رنگ لے آئیں اور کراچی بندرگاہ سے یورپ کے لیے براہ راست ہفتہ وار شپنگ سروس بحال ہو گئی ہے۔ اب سات یورپی بندرگاہوں سے شپنگ رابطہ دوبارہ قائم ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق میڈیٹیرین شپنگ کمپنی (MSC) نے پریمیم آئی پاک سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے یورپ کے لیے ہفتہ وار شپنگ رابطہ بحال ہوا ہے۔

براہ راست سروس کی بحالی سے برآمدی صنعت کو نمایاں ریلیف ملے گا اور یورپ کے لیے ٹیکسٹائل سمیت برآمدی سامان کی ترسیل مزید بہتر اور تیز ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے چیئرمین اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے