پشاور(کیو این این ورلڈ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے ملکی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ خصوصی سیشن میں طلبہ کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔
اس موقع پر طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ خصوصی نشست کے دوران انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر کے حقائق سے آگاہی حاصل ہوئی۔