ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اختر ٹانک میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار، الیکشن کمیشن کا شدید سوگ اور تحفظ کا مطالبہ

ٹانک (کیو این این ورلڈ)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) الیکشن کمیشن شمشاد اختر شہید ہو گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شمشاد اختر کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی اور ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شمشاد اختر ایک انتہائی دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی انجام دہی نہایت ایمانداری سے کی۔

واقعے کے بعد چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ملازمین نے ڈی جی شمشاد اختر کی ناگہانی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کو دہشت گردی اور ناخوشگوار واقعات سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے