ایم فائیو پر ٹرالر اور کار میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 3 زخمی

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی کے قریب بی سیکشن تھانے کی حدود میں انٹرچینج کے مقام پر ایم فائیو موٹروے پر تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار افراد ماتلی سے پنجاب کی جانب سفر کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق انٹرچینج کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار شدید متاثر ہوئی اور اس میں سوار افراد حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں ماتلی کا رہائشی کار ڈرائیور محمد حیات موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ محمد رفیق، محمد رضوان اور نور محمد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد واقعے سے متعلق کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ جاں بحق شخص اور زخمیوں کے ورثاء کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء کی آمد کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش ان کے حوالے کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے