بہو کی ناچتے ہوئے انٹری پر سسرال کا احتجاج، بارات واپس

بھارتی ریاست ہریانہ میں بارات کی آمد پر دلہن کی ناچتے ہوئے انٹری سسرال والوں کو ناگوار گزری، جس پر دلہے کے باپ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شادی منسوخ کر دی اور بارات واپس لے گیا۔ اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکے کے باپ نے دلہن کے سرعام ڈانس کرنے پر شادی ہی ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلہا اور دلہن والوں میں تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب سسرالیوں کو بہو کی انٹری پسند نہ آئی، کیونکہ دلہن بھرپور ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی تھی۔

یہ منظر دیکھ کر لڑکی کے سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو شدید غصہ آگیا اور ان کی اسی بات پر لڑکی والوں سے تلخ کلامی اور بحث ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اچانک پیدا ہونے والے تنازع کے بعد سسر نے شادی کی تقریب فوری طور پر منسوخ کردی اور تمام باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

بارات میں دلہن کا ڈانس، سسر نے شادی منسوخ کر دی

دوسری جانب سوشل میڈیا پر دلہن کی انٹری کی یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہن کی جانب سے خوشی میں ڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا، جبکہ دیگر کی رائے ہے کہ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے لڑکے والوں کو تمام امور پر پہلے ہی بات کرلینی چاہیے تھی۔ اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو روایتی طور پر نامناسب بھی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے