سعودی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر ممکن مدد فراہم کریں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد ( کیو این این ورلڈ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، اور حوثیوں یا کسی بھی جانب سے خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے آگے آئے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حوثی سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر رہے ہیں اور پاکستان کسی بھی کشیدگی کی صورت حال میں اپنے برادر اسلامی ملک کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی حوثیوں کی جانب سے ہو یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے، سعودی عرب کی سیکیورٹی اور سلامتی کو چیلنج کرنے والے ہر اقدام کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے پاکستان اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حوثیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت یا خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے تحفظ اور دفاع کے لیے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے