امریکہ بے نقاب، بیروت حملے پر ایرانی سپیکر کا سخت ردعمل

تہران (کیو این این ورلڈ) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بیروت پر حالیہ اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جارحیت ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ امریکہ یا تو خطے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم نہیں رکھتا یا پھر وہ اس کی صلاحیت سے بالکل محروم ہو چکا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے واشنگٹن کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کو کھلی چھوٹ دے کر امریکہ اب کسی قسم کی کوئی رعایت حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نرمی اور سختی کی ملی جلی پالیسی کا دور اب ہمیشہ کے لیے گزر چکا ہے، اس لیے امریکہ کو اپنی دوغلی پالیسیوں کو ترک کرنا ہو گا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اگر امریکہ کے اندر اپنی طے شدہ ذمہ داریاں اور وعدے پورے کرنے کا عزم یا صلاحیت ہی موجود نہیں ہے، تو پھر ایسی صورتحال میں آگے بڑھنے یا اس جاری مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کی بات کرنا بالکل ممکن نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے