جہانیاں منڈی (کیو این این ورلڈ) معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے ملتان کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق علامہ ناصر مدنی خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے قبل اجتماع سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اپنی کرسی پر گر پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہتر علاج کے لیے ملتان کارڈیالوجی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں ضروری طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔