پیر عادل: باسط علی گاڈی اور دوستوں کی الیاس خان پرہار کو شادی کی مبارکباد

پیر عادل (کیو این این ورلڈ /نامہ نگار باسط علی گاڈی): مقامی صحافی باسط علی گاڈی نے اپنے دیرینہ دوستوں ناظم خان حجانی، شفقت خان گاڈی اور مدثر خان پرہار کے ہمراہ الیاس خان پرہار کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر حاجی اللہ ڈیوایا پرہار، دلہا الیاس خان پرہار اور ان کے اہل خانہ نے باسط علی گاڈی اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صحافی باسط علی گاڈی اور ان کے دوستوں نے دلہا کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی، سہرے پہنائے اور ان کے لیے نیک تمناؤں، خوشیوں اور پرمسرت ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

تقریبِ شادی میں علاقائی شخصیات کے علاوہ دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق دوبالا ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے