احمدپور: ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان عوامی ایکسپریس کی زد میں، جاں بحق

اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار حبیب خان ) احمدپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 26 سالہ نوجوان کراچی سے لاہور جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں نوجوان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد شاہد ولد وریام، عمر 26 سال، ساکن فرید کالونی احمدپور کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں متوفی کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ منتقل کردی۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے