کراچی (کیو این این ورلڈ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جس سے سرمایہ کار اور صارفین دونوں کے لیے مارکیٹ میں سنسنی پیدا ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں فی اونس سونا 255 ڈالر کم ہو کر 4895 ڈالر پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 35 ہزار روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد دو روز کے دوران سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے سستا ہو چکا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔