اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) ضلع میں پیش آنے والے دو المناک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ ستگھرہ روڈ چک 14 ون آر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ جمشید احمد ولد محمد صدیق سکنہ ہڑپہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا حادثہ پاکپتن روڈ مرزا پل پر رونما ہوا جہاں ایک بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کے باعث موچی پورہ پاکپتن کی رہائشی 60 سالہ خاتون غلام فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔

حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں میتوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثات کے بعد ڈرائیوروں کی تلاش اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے