کراچی (کیو این این ورلڈ/بشیربلوچ کی رپورٹ) شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے تین الگ الگ مقابلوں کے دوران 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ پاک کالونی بڑا بورڈ ٹوٹل پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 25 سالہ غلام مصطفیٰ اور 30 سالہ سجاد کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا مقابلہ سپر ہائی وے جیون چوکی کے قریب ہوا جہاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 18 سالہ عمران اور 31 سالہ محسن کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال پہنچایا۔

تیسرا پولیس مقابلہ قائد آباد ریڈیو پاکستان کے قریب پیش آیا، جہاں دو ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن کر 30 سالہ ہجرت اور 35 سالہ شاہ میر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے اور ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ان مقابلوں کے بعد متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے