اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی اور ریونیو سہولیات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی سروس ڈلیوری اور مالیاتی اہداف کے حصول کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابیانہ، زرعی ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فیلڈ افسران متحرک رہیں تاکہ مقررہ اہداف کو متعین مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ریونیو سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زمین کی فرد اور انتقال کے معاملات کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے سہل بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کم سے کم وقت میں حل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور اس عمل میں کسی بھی سطح پر تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے