اوکاڑہ(کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کا عوامی مسائل کے حل کے لیے افسران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو پرائس کنٹرول میکانزم، ستھرا پنجاب مہم، آوارہ کتوں کی تلفی، بیوٹیفکیشن پلان اور جاری ترقیاتی اسکیموں سمیت مفادِ عامہ کے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ (کیو این این ورلڈ) ڈپٹی کمشنر نے افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے تمام افسران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں متحرک رہیں۔

احمد عثمان جاوید نے مزید تاکید کی کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام محکمے مربوط حکمتِ عملی اپنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مفادِ عامہ کے منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، لہٰذا تمام ادارے باہمی تعاون کو فروغ دے کر خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی کارکردگی کا معیار صرف اور صرف عوام کو ملنے والی سہولیات اور ان کے مسائل کے بروقت حل سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے