گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارمشتاق علی لغاری)) گڈو لنک روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے والے ٹرک کی زد میں آگئے۔

حادثے کے فوری بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام نے تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے