اسلام آباد – ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد میں وحید مراد اور ارسلان رزاق شامل ہیں، جو فلائٹ نمبر 633 کے ذریعے اسپین جا رہے تھے۔ دونوں مسافروں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں، جس پر ان کے پاسپورٹ پر لگے اسپین کے ویزے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ کارروائی کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے