اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں تو اس کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کو عوامی مفاد میں بلدیاتی نظام مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی بہتر طریقے سے ممکن ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ آل پاکستان کانفرنس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ صوبوں کے قیام سے متعلق جامع اور مؤثر سفارشات سامنے آئیں۔