ملتان (ویب ڈیسک) نشتر میڈیکل کالج ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک مریضہ جاں بحق ہو گئیں۔ مریضہ کو معدے کے مرض میں مبتلا حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، لیکن دوران علاج ان کا انتقال ہو گیا۔

مریضہ کے لواحقین نے ڈاکٹرز پر غفلت برتنے کا الزام لگایا۔ مریضہ کے بیٹے کے مطابق والدہ کو خون کا انتظام بروقت نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے ویڈیو بنانے پر نامناسب اشارہ کرنے والے ہاؤس آفیسر کو معطل کر دیا اور متاثرہ فیملی کو یقین دہانی کرائی کہ اگر ڈاکٹرز کی جانب سے غفلت ثابت ہوئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے