اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ مکمل طور پر آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بلگری جیولری سیٹ کی کم قیمت ظاہر کر کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بھی کہا کہ تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرانا لازمی تھا، لیکن اسے کوڑیوں کے داموں خرید کر فراڈ کیا گیا۔
احتساب عدالت کے فیصلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 1.64 کروڑ روپے فی کس جرمانہ سنایا گیا۔