واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے اس پروگرام کا فائدہ اٹھایا تھا۔

گرین کارڈ لاٹری، یا ڈائیورسٹی ویزا پروگرام، ہر سال دنیا کے ان ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش اور بعد میں شہریت کے لیے موقع دیتا ہے۔

واقعے کے ملزم، 48 سالہ پرتگالی شہری کلاڈیو مانوئل نیویس ویلینتے نے 2017 میں اس پروگرام کے ذریعے امریکا میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 2 طلبہ اور ایک پروفیسر کو ہلاک اور 9 افراد کو زخمی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے