میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) – ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو سے یارو لنڈ، جروار، گھوٹکی–جرپور اور رِشتي گھوٹکی کے روٹس پر ویگن اور ہائیس گاڑیوں میں مسافروں کو چھتوں پر بٹھا کر سفر کرایا جا رہا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے جانی سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ خطرناک روایت نئی نہیں ہے۔ ماضی میں بھی گھوٹکی، جروار اور گھوٹکی–خرپور روٹس پر ویگن اور ہائی ایس گاڑیوں کے حادثات میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے اب تک خاموش رہے اور کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔
سماجی حلقوں، مسافروں اور شہریوں نے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر چھتوں پر مسافر بٹھانے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ماضی کے تمام حادثات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بصورت دیگر آئندہ کسی بڑے سانحے کی مکمل ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔