ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایتھلیٹس 2024 میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں دنیا بھر میں مسلسل تیسرے سال سب سے آگے رہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 7113 ٹیسٹ کیے، جن میں سے 260 مثبت پائے گئے۔ فرانس 91 مثبت ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے اور اٹلی 85 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
واڈا کی رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ 2024 کے دوران وہاں 13 مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر ڈوپنگ کے رجحانات اور ممالک کی کارکردگی کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔