پاکستان نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خاں لغاری نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے۔

اویس لغاری نے بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کی نظراندازی کو تشویشناک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ غیر مشروط معافی پیش کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے اور پاکستان ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے