ریاض/ینبع:سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ شہر ینبع میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ تیز آندھی کے نتیجے میں کئی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے۔ بعض گاڑیاں بھی ملبے تلے آکر تباہ ہو گئیں۔

موسمیاتی رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم اب سعودی عرب کے دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مزید علاقوں میں خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

خراب موسم کی پیش گوئی کے بعد جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محکمۂ موسمیات کے الرٹ اور طلبہ و اسٹاف کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔ نشیبی علاقوں اور صحرائی وادیوں میں سیلابی پانی جمع ہونے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے