اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گر گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے اٹھا کر ایوان میں بلند آواز سے اعلان کیا کہ اپوزیشن کے آنے سے پہلے یہ رقم زمین سے ملی ہے، جس کے مالک اپنا حق بتائیں۔

اس اعلان کے بعد ایوان میں موجود کئی اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے، جن کی تعداد بڑھتے بڑھتے 12 تک جا پہنچی۔ اسپیکر ایاز صادق نے ہنستے ہوئے کہا کہ "یہ تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں”، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

اجلاس کی کارروائی اس دلچسپ لمحے کے باعث کچھ دیر کے لیے خوشگوار ماحول میں تبدیل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے