آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر تعزیت و خراجِ تحسین

راولپنڈی (کیو این این ورلڈ)سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مرحوم کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے ان کی قومی و عسکری خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تمام رینکس اور قیادت نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کو جوارِ رحمت میں جگہ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے