اوکاڑہ میں ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر جرمانے

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر اصغر علی نے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ایل پی جی مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور مجموعی طور پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر اصغر علی نے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں جرمانے کیے گئے۔

اصغر علی نے کہا کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی تاجر یا دکاندار کو ناجائز منافع خوری یا مصنوعی مہنگائی کے ذریعے شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کے فیلڈ وزٹس روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے، سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات مؤثر بنائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے