میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ رادھن روڈ پر مسافر پیر کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب رادھن روڈ پر مسافر پیر کے مقام پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے، جن کی شناخت گاؤں منگنیجا کے رہائشی ظہیر منگنیجو اور عابد منگنیجو کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 ایمبولینس کو اطلاع دی اور دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعثانہیں مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا ہے۔