کمشنر ساہیوال کا نوٹس: رینالہ خورد میں ٹف ٹائل کی ناقص تعمیرات پر انکوائری ٹیم کی کارروائی

رینالہ خورد (نامہ نگار) کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری بیوٹیفکشن کے تعمیراتی کام میں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، جس پر باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پل نہر لوئر باری دوآب سے لے کر اقبال بازار، صدر بازار، پھاٹک بازار اور شیر گڑھ روڈ پر نہر ٹوائل تک کروڑوں روپے کی لاگت سے بیوٹیفیکشن کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا۔ الزام کے مطابق ٹھیکیدار نے متعلقہ سب انجینئر اور دیگر ذمہ داروں کی ملی بھگت سے منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال شروع کر دیا۔

ناقص میٹریل کے استعمال پر جنرل سیکرٹری رینالہ پریس کونسل (رجسٹرڈ) عمر ذوالفقار چودھری اور صحافی شہباز جاوید نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی، جبکہ عمر ذوالفقار چودھری نے رینالہ خورد میں کمشنر ساہیوال کی منعقدہ کھلی کچہری میں بھی اس بدعنوانی کی نشاندہی کی۔

عوام اور صحافیوں کی نشاندہی پر کمشنر ساہیوال کی انکوائری ٹیم نے چند روز قبل پھاٹک بازار میں لگنے والی ٹف ٹائل کا موقع پر معائنہ کیا۔ انکوائری ٹیم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ٹف ٹائل کی بیس میں لازمی تعمیراتی میٹریل یعنی باریک بجری اور خاکہ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی زمین کی کمپیکشن (لیولنگ) کی گئی ہے جو کہ فنی اعتبار سے انتہائی ضروری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے