میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ)میہڑ کے قریب رادھن پولیس تھانے کی حدود میں اسٹیشن روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔
زخمی ہونے والوں میں گاؤں الہ بخش جھتیال کا اقرار جھتیال، جیکب آباد کا زوہیب لاشاری، جبکہ تھرڑی محبت کے رہائشی دیدار ناریجو اور محمد حیات چنہ شامل ہیں۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا ہے، جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔