رینالہ خورد (نامہ نگار)ستگھرہ اڈا کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالی سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ نواحی علاقے ستگھرہ اڈا کے قریب واقع ایک نجی پٹرول پمپ کے سامنے اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک پر موجود ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار، جس کی شناخت شہباز ولد خان محمد (سکنہ 14 جی ڈی رضا آباد) کے نام سے ہوئی، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور میت کو قانونی مراحل کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔