میہڑ میں میونسپل انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف شہریوں کا علامتی مظاہرہ، بھیڑیں ساتھ لے آئے

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ)میہڑ میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ آج شہر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مظاہرین نے میونسپل انتظامیہ کی مسلسل لاپرواہی اور بے حسی کے خلاف ایک انوکھا اور علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا، جس میں وہ اپنے ساتھ تین بھیڑوں کو بھی مظاہرے میں لے آئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں پینے کے پانی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور شہریوں کو بدبو دار اور آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کے مطابق بھیڑیں علامتی طور پر لائی گئی ہیں کیونکہ چیف میونسپل آفیسر (C.M.O) میہڑ اور مقامی انتظامیہ شہریوں کے سنگین مسائل پر بھیڑ کی طرح خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور عوام کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین نیاز علی برڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بارہا یاد دہانیوں کے باوجود انتظامیہ ہوش کے ناخن نہیں لے رہی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی اور مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو اگلے مرحلے میں جانوروں کا پورا ریوڑ لا کر میونسپل افس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے