آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے دستے تعینات

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتی آئین پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور اہم سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

حکومتی احکامات کے تحت پاک فوج کے دستے امن و امان کی بحالی اور دیگر حفاظتی امور میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے کے حساس علاقوں میں کسی بھی ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے