ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ، 2 سالہ بچہ سمیت 12 شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (کیو این این ورلڈ)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

شہدا میں 2 سالہ بچہ، 2 خواتین کے ساتھ پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
آر پی او کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 35 بتائی جا رہی ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر یہ حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، جس میں خوارج نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے