ڈیرہ غازی خان تھانہ بی ڈویژن پولیس کی شاندار کارروائی، پیزا ڈیلیوری بوائے نکلا شراب فروش

پیرعادل ( کیو این این ورلڈ/نامہ نگار باسط علی گاڈی)ڈیرہ غازیخان کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیزا ڈیلیوری کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد آصف احمدانی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر عباس کو حراست میں لے لیا، جو شہر میں پیزا ڈیلیوری کے بہانے نوجوان نسل کو شراب سپلائی کر رہا تھا۔

دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 38 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جو اس نے پیزا بکس میں چھپا رکھی تھیں، جس پر پولیس نے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے کے بعد عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں نے ایس ایچ او محمد آصف احمدانی اور ان کی ٹیم کی اس بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے