میرپور ماتھیلو میں نوجوان کے قتل پر ورثاء کا شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ

گھوٹکی (مشتاق علی لغاری/ کیو این این ورلڈ) میرپور ماتھیلو کے قریب نوجوان رؤوف بوزدار کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ رؤوف بوزدار کے قتل میں پولیس مبینہ طور پر ملوث ہے، جس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تفتیش ہونی چاہیے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرا کر اصل حقائق کو منظرِ عام پر لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر تحقیقات میں کسی بھی پولیس اہلکار یا دیگر ملوث افراد کا جرم ثابت ہو تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق پولیس کا موقع پر مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے، پولیس کا مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی معاملے کے تمام حقائق اور پیش رفت مزید واضح ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے