گھوٹکی (کیو این این ورلڈ، نامہ نگار: مشتاق علی لغاری): گھوٹکی میں چاچڑ برادری کے درمیان جاری پرانے تنازع پر مبینہ حملے میں قربان کالونی کا رہائشی نوجوان عبدالغفور چاچڑ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا۔
زخمی نوجوان کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ منظور چاچڑ، بہرام چاچڑ، غلام نبی چاچڑ اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر حملہ کرکے عبدالغفور چاچڑ کو زخمی کیا۔ واقعے کی اطلاع اے سیکشن پولیس گھوٹکی کو دے دی گئی ہے۔
متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مبینہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس یا نامزد افراد کا مؤقف سامنے نہیں آسکا، جبکہ الزامات ورثاء کے بیان پر مبنی ہیں۔