اوکاڑہ میں صفائی کا بڑا آپریشن، کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے اور مکینیکل واشنگ کا آغاز

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ کی جانب سے شہر بھر میں ڈیپ کلیننگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں صفائی ٹیمیں مختلف علاقوں میں گلیوں، سڑکوں، چوکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کے ساتھ نالیوں کی صفائی اور مکینیکل واشنگ بھی کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ چوہدری عبدالجبار گجر کی ہدایات پر جاری آپریشن ڈسٹرکٹ مینیجر علی رضا کی زیرقیادت جبکہ سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر اور تحصیل مینیجر نعمان راشد کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

آپریشن کے دوران گلیوں اور سڑکوں سے مٹی و کچرا اٹھانے، نالیوں کی صفائی، کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے اور اہم شاہراہوں سمیت مختلف مقامات پر مکینیکل واشنگ کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ افسران فیلڈ میں صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ستھرا پنجاب ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کچرا سڑکوں، گلیوں اور نالیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی عملے سے تعاون کریں تاکہ اجتماعی کوششوں سے اوکاڑہ کو صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے