گیمبر کے بچوں کیلئے مفت معیاری تعلیم کی راہ ہموار، نواز شریف سکول کیمپس قائم

اوکاڑہ (بیورو چیف: ملک ظفر): گیمبر اور گردونواح کے بچوں کے لیے مفت اور معیاری تعلیم کی نئی سہولت فراہم کردی گئی۔ ڈائریکٹر ایپکس گروپ آف کالجز گیمبر کیمپس راؤ رشید احمد کی خصوصی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نواز شریف سکول ایمنینس گیمبر کیمپس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نئے کیمپس کے ذریعے گیمبر اور ملحقہ علاقوں کے بچوں کو جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جس سے بالخصوص کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی میں مدد ملے گی۔

کیمپس کے آغاز پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راؤ رشید احمد کی کاوشوں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ علاقے میں تعلیمی سہولیات کے فروغ سے بچوں کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے