40 ہزار روپے رشوت وصولی کا الزام، EPA انسپکٹر اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف مدثر رتو): اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ نے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات (EPA) کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر 40 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران EPA سیالکوٹ کے انسپکٹر شاہد محمود ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رشوت کی رقم کے نشان زدہ 40 ہزار روپے کے نوٹ برآمد کرلیے گئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف FIR نمبر 35/2026 درج کرلی گئی ہے، جبکہ مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 161 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے