اسرائیل کے ترکیہ سے نہ ڈرنے کے بیان پر اردوان کا سخت ردعمل، نیتن یاہو کو جواب دے دیا

اسرائیل کے ترکیہ سے نہ ڈرنے کے بیان پر اردوان کا سخت ردعمل، نیتن یاہو کو جواب دے دیا

انقرہ: (کیو این این ورلڈ)ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سخت جواب دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکیہ سے خوفزدہ نہیں اور کئی سلطنتوں کے عروج و زوال کے باوجود اسرائیل آج بھی موجود ہے۔

نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو سخت جواب دیا۔

اردوان نے سوال اٹھایا کہ نیتن یاہو آخر کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ ریاستی تاریخ تو ان کے بھائی کی عمر سے بھی کم ہے۔

رپورٹس کے مطابق اردوان نے اپنے جواب میں اسرائیل کے تاریخی وجود اور خطے میں اس کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کیا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928 میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ ان کے ایک اور بھائی حسن اردوان کی پیدائش 1929 میں ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تازہ لفظی تنازع ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے