رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر عبدالاحد چوہدری): 12 ربیع الاول کے موقع پر رینالہ خورد میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا قرآن پاک زیارت کے لیے پیش کردیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
31 صفحات پر مشتمل قرآن پاک کی لمبائی 41 فٹ جبکہ چوڑائی 9 فٹ ہے۔ منتظمین کے مطابق قرآن پاک کی تحریر مکمل کرنے میں 425 دن کا وقت لگا۔
ہاتھ سے تحریر کردہ اس منفرد اور طویل قرآن پاک کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں پہنچ کر قرآن پاک کی زیارت کر رہے ہیں۔