اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی عوام دوست پہل، سائلین کے پاس جا کر مسائل سنے

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے عوام دوست پہل کرتے ہوئے دفتر آئے سائلین کے پاس خود جا کر ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے عوامی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر میں موجود شہریوں کی درخواستیں تفصیلی انداز میں سنیں اور ان کے حل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے عوامی شکایات کے فوری اور شفاف حل کے لیے تحریری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے اور شہریوں کی دشواری کے پیش نظر ان کی فوری سنوائی کی جائے گی تاکہ درپیش مسائل حل ہو سکیں۔

محمد اکرام ملک نے مزید کہا کہ ان کا دفتر عوام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ سائلین کی دادرسی اور ان کی مشکلات کا بروقت ازالہ پہلی ترجیح ہے، کیونکہ انتظامیہ عوامی خدمت کے لیے ہی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے