اوکاڑہ کے نئے تعینات ہونے والے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر): ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل اوکاڑہ کے نئے تعینات ہونے والے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے دفتری امور کے ساتھ ساتھ تحصیل اوکاڑہ میں جاری صفائی آپریشن اور مختلف فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے، صفائی ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی اور فیلڈ آپریشن کو مزید فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام فیلڈ ٹیموں کو اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی کے بہتر نظام کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل اوکاڑہ کے افسران اور عملے نے نئے سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے