فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں 13 فوڈ سیفٹی انسپکشنز

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر “ون ڈے، ون روڈ” اقدام کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی اور PERA فورس نے مشترکہ کارروائی کی۔ اے ڈی سی انفورسمنٹ فہد اعجاز بٹ کی نگرانی میں نیائیں چوک، زاہد کالونی، گوندلانوالہ روڈ اور دھلے چوک میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 13 فوڈ سیفٹی انسپکشنز کی گئیں۔

ناقص معیار اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 87 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ بسم اللہ ملک شاپ اور المدینہ ملک شاپ کو 18،18 ہزار روپے، کریم بابا ریسٹورنٹ کو 15 ہزار، بٹ کولڈ کارنر کو 12 ہزار جبکہ کوئٹہ اجواء کیفے، غمگول شریف ریسٹورنٹ اور مغل جوس کارنر کو 7،7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ فریش جوس کارنر پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران بٹ کولڈ کارنر سے برآمد ہونے والے زائد المیعاد مشروبات اور سنیکس موقع پر تلف کر دیے گئے جبکہ کاروبار کو PERA فورس کی جانب سے سیل کردیا گیا۔ تین دکانوں کو خامیاں دور کرنے اور معیار بہتر بنانے کے لیے امپروومنٹ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے