تہران (کیو این این ورلڈ): ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیانات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بے بنیاد دعوے کرنے کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دینی چاہیے۔
ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو اپنی سلامتی یقینی بنانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ مستقبل میں انہیں کسی خطرے سے بچنے یا فرار ہونے کے لیے ٹرک میں چھپنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ جاتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے طیارے تک پہنچایا گیا تھا۔
ابراہیم عزیزی نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف دعووں اور دھمکی آمیز بیانات کے بجائے اپنی سلامتی اور داخلی معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے بیان میں امریکی صدر کے حالیہ مؤقف پر شدید تنقید اور طنز نمایاں تھا۔