اوباڑو میں پولیس کا چھاپہ، تاش پر جوا کھیلنے والے 17 مبینہ جواری گرفتار

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری): ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر پولیس نے جواریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ اوباڑو کی حدود میں کارروائی کے دوران 17 مبینہ جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گاؤں صابو خان پٹھان کے قریب کھلے میدان میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان مبینہ طور پر تاش کے پتوں پر جوا کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 تاش کی گڈیاں، 9 موبائل فونز، 12 موٹر سائیکلیں اور 4 ہزار 150 روپے نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 161/2026 کے تحت سندھ جواء ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے